Skip to main content

Privacy Policy

Pomegranate Fruit Health Benefits

 Pomegranate fruit healt benifit  یہ پھل آپ کو ان فوائد میں وسعت دے سکتا ہے جو فوائدآپ مہنگی اور کڑوی دوائیوں کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔وہ انار کے کھانے سے حاصل ہوتے ہیں ذائقہ اور رنگ  انار کا  ذائقہ کھٹا ہوتا ہے اور رنگ لال ھوتا ہےانار کی ایک قسم کندھاری انار کا رنگ سفید اور ذائقہ میٹھا اور تھوڑا کھٹاہوتا  ہے۔انار ایک پھل ہے جس میں سینکڑوں خوردنی بیج ہوتے ہیں جسے آرلز کہتے ہیں۔  وہ فائبر ، وٹامنز ، معدنیات اور جیو آٹو پلانٹ مرکبات سے مالا مال ہیں ، لیکن ان میں کچھ چینی بھی ہوتی ہے۔ انار کے فوائد موٹاپا   یہ بھوک مخالف ہے کیونکہ اس میں کافی مقدار میں ریشہ موجود ہے لہذا زیادہ مقدار میں کھانے کی خواہش ہوتی ہے جبکہ نظام انہضام کوتندرست رکھتا ہے اور بناتاہے انارکھانےسے قبض کی شکایت میں کمی واقع ھو جاتی ہے مسوں اور مہاسوں کےلیے  اس کی رس کو آٹھ اونس روزانہ پئیں تاکہ آپ کی جلد کیل مہاسوں اور مسوں وغیرہ سے صاف ہوجائے   بالوں کا گرنا  انار میں پایا جانے والا فیٹی ایسڈ بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے اس لئے بالوں کاگرنا کم ہوجاتا ہے۔۔   سرطان   انار میں سبز چائے سے زیادہ اینٹی آکسیڈی

Fenugreek Health Benefits

 Fenugreek  Healh benefits 

میتھی کے ساگ کے فوائد
میتھی میں وٹامن اے، بی، سی، فولاد، فاسفورس اور کیلشیم پایا جاتا ہے۔ میتھی کے نہ صرف پتے بلکہ اس کا بیج بھی کئی امراض اور کھانوں، اچار وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ پاک و ہند میں اس کا استعمال زیادہ ہے.
میتھی کے فوائد:
٭ میتھی کے استعمال سے آنکھوں کی پیلاہٹ دور ہوتی ہے۔
٭ میتھی کے استعمال سے منہ کا کڑوا ذائقہ درست ہو جاتا ہے۔
٭ میتھی کھانے سے رال بہنے جیسے مسئلے سے نجات ملتی ہے۔
٭ میتھی بھوک کی کمی کو دور کرتی ہے۔
٭ میتھی کھانے سے کھٹی ڈکاریں نہیں آتی ہیں۔
٭ میتھی کھانے سے بد ہضمی سے نجات ملتی ہے۔
٭ میتھی خون کی کمی کو دور کرتی ہے۔
٭ میتھی کھانے سے جلد خاص طور پر چہرہ پر رونق ہو جاتا ہے۔

 میتھی کا استعمال جسم کے دردوں سے آرام پہنچاتا ہے۔

٭ میتھی انسولین پیدا کرتی ہے۔
٭ میتھی بلغم اور گلے کی خراش میں فائدہ مند ہے۔
٭میتھی کے استعمال سے پیشاب کھل کر آتا ہے۔
٭بند حیض میں اس کا جوشاندہ مفید ہوتا ہے۔
٭ایسی خواتین جن کا دودھ کم اترتا ہو انہیں میتھی کھلائی جائے تو ان میں وافر مقدار میں دودھ پیدا ہوتا ہے۔
٭میتھی میں ایسے کیمیائی اجزا موجود ہیں جو تحریک پیدا کرتے ہیں۔ لہذا سست و کاہل حضرات کے لئے یہ کسی نعمت سے کم نہیں۔
نوٹ: میتھی کو حاملہ خواتین استعمال نہ کریں۔
میتھی دانہ کے فوائد
یہ آپ کی جلد اور اندرونی صحت کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔
میتھی دانہ آپ کے بالوں کو مزید صحت مند اور لمبا کرسکتا ہے۔
تھوڑا سا میتھی دانہ کسی ناریل کے تیل میں شامل کر کے ایسی بوتل میں ڈالیں، جس میں ہوا داخل نہ ہوسکتی ہو۔ اس بوتل کو تین ہفتوں کے لیے ایسے مقام پر رکھ دیں، جو ٹھنڈا ہو، لیکن وہاں سورج کی روشنی نہ پہنچ سکے۔ اس کے بعد یہ تیل سر کی چوٹی میں لگائیں۔ آپ کے بال خوبصورت اور صحت مند ہوجائیں گے۔
میتھی دانہ کے فوائد

میتھی دانہ کا جوشاندہ حلق، سینہ اور پیٹ کو نرم کرتا ہے۔کھانسی اور دمہ تنگی تنفس کو دور کرتا ہے، قوت باہ بڑھاتا ہے۔ ریاح، بلغم، بواسیر کے لئے نہایت مجرب دوا ہے۔ آنتوں میں رکے ہوئے فضلہ کو نیچے لاتا ہے اور سینے کے لیس دار بلغم کو تحلیل کرکے باہر نکالتا ہے۔ پیٹ کے پھوڑوں اور پھیپھڑے کی بیماریوں میں نافع ہے۔
ہارٹ اٹیک سے بچاؤ
میتھی دانہ دل کے حملے کی صورت میں پہنچنے والے شدید نقصانات سے دل کو محفوظ بناتا ہے اور دباؤ کو کم کرتا ہے۔ میتھی کو دل کی صحت کے حوالے سے بہترین قرار دیا جاتا ہے۔
وہ افراد جنہیں دل کے دورے کا خطرہ ہو، اگر وہ صحت بخش غذا کے ساتھ میتھی دانے کا استعمال جاری رکھیں تو ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑی حد تک ٹل جاتا ہے اور خدانخواستہ اگر کبھی دل کا دورہ پڑ بھی گیا تو اس سے دل کو پہنچنے والا نقصان کم سے کم رہے گا۔ وجہ یہ ہے کہ میتھی کا استعمال خون کی رگوں میں نرمی بحال کرتا ہے اور ان کی قدرتی لچک واپس لاتا ہے۔
کینسر سے بچاؤ
میتھی دانہ کا تیل کینسر کے مریضوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ یہ تیل ایسے اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے، جو کینسر کے خلیوں کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے کینسر کے مریضوں کے لیے یہ تیل بہترین ہے اور قدرتی ہونے کے وجہ سے اس کے مضر اثرات بھی نہیں ہوتے۔
کولیسٹرول کی سطح
میتھی دانہ جسم میں موجود برے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
جگر کی حفاظت
جگر ہمارے جسم میں پائے جانے والے زہریلے مادوں کی صفائی کا کام کرتا ہے۔ بہت زیادہ غیر صحت بخش غذاؤں کے استعمال کی وجہ سے ہمارا جگر دباؤ کا شکار ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے اسے شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، لیکن میتھی دانہ جگر کو زہریلے مادوں کی صفائی کے حوالے سے مدد فراہم کرتا ہے۔
وزن میں کمی
متعدد تحقیقات نے یہ بات ثابت کی ہے کہ روزانہ میتھی دانہ کے استعمال سے جسم میں موجود چربی کو کم کیا جاسکتا ہے۔ میتھی دانہ 2 سے 6 ہفتے تک روزانہ تین مرتبہ 329 ملی گرام کھانے سے بہترین نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ یہ بھوک کو کم کرتا ہے اور آپ کو یہ احساس دلاتا ہے کہ ابھی آپ کو کچھ کھانے کی ضرورت نہیں۔
نزلہ، زکام، چھینکیں، ڈسٹ الرجی
میتھی میں قدرتی طور پر اینٹی الرجی خصوصیات پائی جاتی ہیں لہذا یہ نزلہ زکام، کثرت سے چھینکیں آنا اور ڈسٹ الرجی کے شکار لوگوں کے لئے انتہائی مفید دوا ہے. ڈسٹ الرجی کے شکار افراد ایک چمچ میتھی دانہ لے کر آدھا گلاس پانی میں ابالیں اور پھر چھان کر اس میں شکر یا شہد ملا کر صبح نہار منہ یا پھر رات کو سونے سے قبل پندرہ بیس روز تک استعمال کریں۔
قبض
میتھی پیٹ کے کیڑے مارتی ہے، ہاضمہ درست کرتی ہے اور بلغمی مزاج رکھنے والوں کو بہت فائدہ پہنچاتی ہے۔ قبض کی صورت میں میتھی کے بیج کا سفوف گڑ میں ملا کر صبح اور شام 5 گرام کی مقدار میں کھایا جائے تو آنتوں کی کارکردگی بحال ہوجاتی ہے اور قبض بھی ختم ہوجاتی ہے جب کہ جگر کو بھی تقویت پہنچتی ہے

Fresh fenugreek

چہرے پر کیل مہاسے
چہرے پر کیلوں اور مہاسوں کا خاتمہ کرنے کے لیے 4 کپ پانی میں 4 کھانے کے چمچے میتھی دانہ شامل کرکے رات بھر کے لیے رکھ دیں، صبح اس پانی کو چھان کر 15 منٹ تک اُبالنے کے بعد ٹھنڈا کرلیں، یہ پانی روزانہ دن میں 2 مرتبہ چہرے کی جلد پر لگانے سے کیل مہاسے ان شاء اللہ ختم ہوجائیں گے۔
ذیابیطس (شوگر) اور میتھی کی کرامات:
ذیابیطس کے علاج میں میتھی کو انتہائی مؤثر پایا گیا ہے۔
شوگر کے مرض میں میتھی دانہ کا استعمال جسم میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے اور انسولین کی مزاحمت کو کم کرتا ہے۔
حیدر آباد (بھارت) کے ڈاکٹروں پر مشتمل کمیٹی عرصہ دراز سے ذیابیطس (ڈایا بیٹیز) کے علاج کے سلسلے میں تحقیقات کر رہی تھی انہوں نے ہزاروں مریضوں پر میتھی کے بیج استعمال کروائے۔ اس کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق میتھی کے بیج ذیابیطس اور دل کے امراض میں مفید ہیں۔ میتھی کے بیج پیس کر روزانہ 20 گرام کھانے سے صرف دس دن کے اندر ہی پیشاب اور خون میں شوگر کی مقدار کم ہو جاتی ہے اگرچہ علامات مرض میں کمی ہونے سے مریض کو خود بھی فائدے کا اندازہ ہو جاتا ہے لیکن بہتر ہے کہ ہر دس دن بعد شوگر کا باقاعدہ ٹیسٹ کروا لیا جائے۔ شوگر کے تناسب سے میتھی کے بیج کا استعمال 100 گرام روزانہ تک بھی کیا جا سکتا ہے اس سلسلے میں میتھی کے بیج دال کی طرح یا کسی سبزی میں ملا کر پکا کے بھی استعمال ہو سکتے ہیں


Comments

Popular posts from this blog

Guawa fruit health benefits

  Guawa Fruit leaves tea is known as the   وائرس کو ختم کرنے کا کام کرتا ہے ، اور بیکٹیریا آپ کے جسم کو بیماریوں کے خلاف طاقتور بناتے ہیں۔  یہ ہمارے جسم کو صحت مند بنانے والے غذائی اجزاء سے مالا مال ہے۔  امرود میں ضروری پروٹین ہوتے ہیں۔  ورزش کے بعد لینے میں یہ ایک بہترین نمکین ہے۔  امرود فائبروں پر مشتمل پھلوں میں سے ایک ہے ، جو قبض کے علاج میں معاون ہے۔  امرود میں ضروری غذائ اجزاءریشے اور پروٹین ہوتے ہیں۔   کو زبانی ، چھاتی اور پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ کم کرنا چاہتے ہیں تو ، اس کے لئے امرود کے پتے بہترین ہیں۔  امرود میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ کی وجہ سے کینسر کے خلیوں کی افزائش کم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔  امرود کے پتے چائے کینسر کے لئے بہترین فائٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔  کینسر والے خلیوں کی نشوونما کو روکنے کے تمام لیموں کا پھل بہترین ہے ، اور امرود ان میں سے ایک ہے۔  زبانی ، بوموم اور پروسٹیٹ بد نامی کا خطرہ ، اس موقع پر امرود کے پتے بہترین ہیں۔  امرود میں موجود کینسر سے بچاؤ کے ایجنٹوں کی وجہ سے خلیوں کی نشوونما کم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔   لیموں کی تمام قدرتی مصنوعات نقصان دہ خلیوں کی نشوون

Cocunut Health Benefits

Coconut benefits  ناریل کا پھل ناریل کا پھل جسے ناریل کی گری یا گودا بھی کہا جاتا ہے ‘ نہایت ذائقے دار ہوتا ہے ۔ اس کے اجزا ء میں وٹامن A ‘ D اور E شامل ہیں ۔ ناریل کا پھل چاہے تازہ ہو یا خشک ‘ ہر صورت میں گرم علاقوں کی ایک اہم غذا ہے ۔ ناریل کے اندرونی گودے دار حصے میں نہایت خوش ذائقہ دودھیا رس بھی پایا جاتا ہے ‘ جو خود ایک زبردست قدرتی غذا بھی ہے اور دوا بھی۔ ناریل ہر موسم میں قدرت کا ایک خاص تحفہ ہے ۔ اس کا استعمال راحت کا باعث بنتا ہے ۔ناریل کے اندر بند پوری طرح محفوظ پانی وٹامنز سے بھر پور ہوتاہےگرمی کی وجہ سے ضائع ہو جانے والی توانائی کو مکمل طور پر بحال کر دیتا ہے ۔ مناسب طریقہ تو یہ ہے کہ ناریل کو توڑنے کے بعد اس کا پانی فورا ً ہی پی لیا جائے۔ اگر اسے رکھنے کی ضرورت ہو تو ‘ اس کا ذخیرہ صاف ستھرے برتن میں رکھنا چاہیے اور جتنی جلدی ممکن ہو سکے ناریل کا پانی پی لینا چاہیے ‘ اسے زیادہ عرصے تک ‘ نہیں رکھنا چاہیے ۔ناریل کی گری خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ ساتھ بے حد مفید بھی ہے ۔ ناریل کا پانی پینے سے تو پیاس اس طرح غائب ہو جاتی ہے جیسے تھی ہی نہیں ۔ گرمی کا موسم آرہا‘ جب بھی موقع ملے نا

Useses of ginger

جنوب مشرقی ایشیاء میں واقع ، سارے کرہ ارض میں ادرک کھانے اور دوائیوں میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔  ادرک کا پودا خاصی مصنوعی مادے سے مالا مال ہے جو آپ کی صحت اور صحت کو آگے بڑھا سکتا ہے۔  ایندھن کے باورچی خانے میں نئی ​​خام ادرک کی جڑ ایک بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔  یہ سالن ، سوپ ، چاول ، نوڈلز اور سٹو میں استعمال ہوتا ہے  ادرک کا پانی ، ورنہ ادرک کی چائے کہا جاتا ہے ، ادرک کے فوائد کی تعریف کرنے کے لئے ایک نقطہ نظر ہے۔  ادرک کے پانی کے فوائد ، استعمال اور علامات کا مطالعہ کریں  نئے ادرک کے استعمال سے ، پیٹ کا فریم ورک مستحکم رہتا ہے۔  اس کے علاوہ ، یہ یےکھینچنے کے ل valuable قیمتی ہے۔  تجربہ کار کلینیکل ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ حیرت انگیز زبردستی ہیں۔  جیسا کہ ادرک کی کمپاؤنڈ ریسرچ کے ذریعہ اشارہ کیا گیا ہے ، اس کے باوجود فاریاری تیل ، گرم جوس ، تانبا ، مکئی کا آٹا ، فائبر ، تیزابیت والی کھانوں ، پیٹ ، اور بدبودار اذی کے مریضوں کا علاج ادرک سے کیا جاتا تھا۔  ادرک پر ایب اور بہاؤ کی تحقیق کے علاوہ پیٹ ، گیس ، مٹ جانے ، نفاستگی اور آنتوں میں جکڑ پن میں بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔  ایک تفتیش

Pomegranate Fruit Health Benefits

 Pomegranate fruit healt benifit  یہ پھل آپ کو ان فوائد میں وسعت دے سکتا ہے جو فوائدآپ مہنگی اور کڑوی دوائیوں کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔وہ انار کے کھانے سے حاصل ہوتے ہیں ذائقہ اور رنگ  انار کا  ذائقہ کھٹا ہوتا ہے اور رنگ لال ھوتا ہےانار کی ایک قسم کندھاری انار کا رنگ سفید اور ذائقہ میٹھا اور تھوڑا کھٹاہوتا  ہے۔انار ایک پھل ہے جس میں سینکڑوں خوردنی بیج ہوتے ہیں جسے آرلز کہتے ہیں۔  وہ فائبر ، وٹامنز ، معدنیات اور جیو آٹو پلانٹ مرکبات سے مالا مال ہیں ، لیکن ان میں کچھ چینی بھی ہوتی ہے۔ انار کے فوائد موٹاپا   یہ بھوک مخالف ہے کیونکہ اس میں کافی مقدار میں ریشہ موجود ہے لہذا زیادہ مقدار میں کھانے کی خواہش ہوتی ہے جبکہ نظام انہضام کوتندرست رکھتا ہے اور بناتاہے انارکھانےسے قبض کی شکایت میں کمی واقع ھو جاتی ہے مسوں اور مہاسوں کےلیے  اس کی رس کو آٹھ اونس روزانہ پئیں تاکہ آپ کی جلد کیل مہاسوں اور مسوں وغیرہ سے صاف ہوجائے   بالوں کا گرنا  انار میں پایا جانے والا فیٹی ایسڈ بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے اس لئے بالوں کاگرنا کم ہوجاتا ہے۔۔   سرطان   انار میں سبز چائے سے زیادہ اینٹی آکسیڈی